:پنجاب پولیس کیلئے2018 میں 60ہزارجوتے خریدے جائیں گے

:پنجاب پولیس کیلئے2018 میں 60ہزارجوتے خریدے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس کے لیے اس سال ساٹھ ہزارجوتے خریدے جائیں گے۔ چار کمپنیوں نےٹینڈر کے لیےپری کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کےجوانوں کیلئے60ہزارجوتے خریدنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔اس حواے سے  ٹینڈرکیلئےپری کوالیفکیشن کامرحلہ بھی مکمل کرلیاگیاہے، جس میں چارکمپنیوں نے معیارپرپورااترنے کے بعدپری کوالیفائی کیا ہے۔

ان کمپنیوں سے جوتوں کے نموبے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوادیئےگئے ہیں۔ لیبارٹری سے کلیئر ہونے کے بعد فنانشل بِڈکاانعقاد کیاجائے گا، اس  دوران  سب سے کم ریٹ دینےوالی کمپنی کوٹینڈردیاجائےگا۔

متعلقہ برانچ کا کہنا ہے کہ ہر3سال بعداہلکاروں اورافسران  کو نئے جوتے  فراہم کئےجاتے ہیں۔