ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
کیپشن: City42 - JI- Petrol Prices
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابوبکر شیخ ) جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے حکومت سے نئی قیمتوں کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے مین وحدت روڈ بلاک کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی، احتجاج کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے ساتھ ہی اشیاء خورونوش اور ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھ گئے ہیں۔ اگر حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو مستقل دھرنا دیں گے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں