سٹی 42: کراچی میں لائنڈی پلاسٹک کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق مجموعی طور پر رسیکیو1122 اور فائربریگیڈ کی 12 فائر ٹینڈر ٹیمیں پہنچ گئی،آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہے،شہر بھر سے اسنارکل اور فائر ٹینڈر طلب کرلئے گئے ۔فائر بریگیڈ کی 10گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔
آگ کو تیسرے درجے کی قرار دےدیاگیا،ایکسپورٹ پروسیسنگ زون پلاسٹک کی فیکٹری میں آتشزدگی پر فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی جانب سے فیٹکری کو اطراف سے کور کرلیاگیا۔
تاہم کسی کے فیکٹری میں موجود ہونے یا جھلسنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،آگ پر قانو پانے کی کوشش مسلسل جاری ہیں ۔ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پلاسٹک کی فیکٹری میں تیسرے درجے کی آتشزدگی لگی ہے ۔
فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ نے فیکٹری کو مکمل اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بڑے نقصان کا خدشہ ہوسکتا ہے ۔آگ چوتھے فلور تک پھیل گئی۔جبکہ فیکٹری کے عقب میں موجود کمپنی میں آگ پھیلنے کا خدشہ ہے ۔