ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 بچوں میں نمونیہ کی تصدیق

ملتان: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 بچوں میں نمونیہ کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گوہر شیخ: ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں نمونیہ کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری  ہے۔

 ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں 24 گھنٹوں میں مزید  57 بچوں میں نمونیہ کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملتان  میں  بچوں کے ہسپتال چلڈرن ہسپتال میں 27 بچوں کو نمونیہ کے سبب ایڈمٹ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نشتر ہسپتال میں13، شہباز شریف ہسپتال میں 10، ساؤتھ سٹی ہسپتال میں 7 بچے نمونیہ کا شکار ہوکر پہنچے ۔ پرائیویٹ ہسپتال، کلیکنس  سے بھی نمونیہ کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری  ہے۔  

ڈاکٹر وں نے والدین کو بچوں کو موسم کی شدت سے بچانے اور سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔