ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں: ترجمان چینی سفارت خانہ

 مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں: ترجمان چینی سفارت خانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اسلام آباد میں چین کے سفارت خانے نے امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ 

ترجمان چینی سفارت خانہ (اسلام آباد) کے مطابق ہمیں امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں دھماکے میں ہونے والی شدید ہلاکتوں اور زخمیوں پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ ہم جاں بحق ہونے والوں کے لیے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ 

ترجمان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔