ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ سندھ کی اسلام آباد  خودکش حملے   کی مذمت ؛گہرے دکھ کا اظہار

 وزیر اعلیٰ سندھ کی اسلام آباد  خودکش حملے   کی مذمت ؛گہرے دکھ کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ   نے  اسلام آبادامام بارگاہ قصرِ خدیجتہ الکبریٰ  میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

وزیراعلیٰ سندھ   نے  معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ دہشتگرد معصوم شہریوں کی جانیں لے کر کس طرح خود کو جہادی  کہتے ہیں ۔قوم دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے ہی دم لے گی ۔پوری قوم  مل کر دہشتگردی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے   ۔مذہب کے نام پر انسانوں کا قتل حیوانیت ہے۔دنیا کے سارے مذاہب امن و محبت کا درس دیتے ہیں۔

کوئی بھی مذہب دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا ۔وزیراعلیٰ سندھ کا شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا اللہ پاک وطن عزیز کو دہشتگردی کے ناسور سے محفوظ رکھے۔