ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترلائی خود کش دھماکہ؛ وزیر اعلیٰ مریم نواز کاڈی سی راولپنڈی کو زخمیوں کو خون کا عطیہ فراہم کرنے کا حکم

ترلائی خود کش دھماکہ؛ وزیر اعلیٰ مریم نواز کاڈی سی راولپنڈی کو زخمیوں کو خون کا عطیہ فراہم کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ترلائی خود کش دھماکہ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے  ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو اسلام آباد انتظامیہ سے بھرپور معاونت کی ہدایت  کی ۔
ترلائی خود کش دھماکہ کے زخمیوں کو راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت  کردی ۔ وزیراعلی  نے  زخمیوں کے لئے متعلقہ بلڈ گروپ کا خون بھی مہیا کرنے کا حکم  دیا ۔ 
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زخمیو ں کے علاج کے لئے تمام تر میسر وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت  کردی ۔ کمشنر او رڈپٹی کمشنر کو خود زخمیوں  کے علاج کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت  کردی ۔دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں -ترلائی بم دھماکے کی شدت کو دل سے محسوس کیا-دہشت گرد کسی صورت میں سزا سے نہیں بچ سکیں گے ۔