ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کی عدالت کا سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی عدالت کا سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کے کیس کی سماعت کی جو کہ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کی۔

 عدالت نے سردار تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سردار تنویر الیاس متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی، سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer