ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انجینئر کریم نواز نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

 انجینئر کریم نواز نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: وفاقی حکومت نے انجینئر کریم نواز کو نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا۔

 وفاقی وزارتِ آبی وسائل نے کابینہ فیصلے کے بعد انجینئر کریم نواز کی بطور سی ای او تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔انجینئر کریم نواز واپڈا کے سابق چیف انجینئر اور منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ میں اہم خدمات انجام دے چکے ہیں۔انجینئر کریم نواز کا تعلق حلقہ نمبر دو اسلام گڑھ و چک سواری، ضلع میرپور سے ہے۔

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں نئی قیادت، بجلی کی پیداوار میں بہتری اور تسلسل کی امید کی جا رہی ہے ۔  انجینئر کریم نواز کی تقرری پر آزاد کشمیر بالخصوص ضلع میرپور کیلئے اعزاز  ہے ۔نوتعینات سی ای او نیلم جہلم پراجیکٹ کی بہتری اور ماضی کی فنی خرابیوں کے ازالے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔