ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساوانا گتھری کی والدہ کے مبینہ اغوا کی تحقیقات جاری،انعامی رقم مختص

ساوانا گتھری کی والدہ کے مبینہ اغوا کی تحقیقات جاری،انعامی رقم مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی ریاست ایریزونا میں تفتیشی ادارے تاحال این بی سی نیوز کی معروف اینکر ساوانا گتھری کی والدہ کے مبینہ اغوا کے معاملے میں کسی مشتبہ شخص کی شناخت نہیں کر سکے۔

حکام کے مطابق 84 سالہ نینسی گتھری چند روز قبل رات کے وقت اپنے گھر، ٹکسن، سے پراسرار طور پر لاپتا ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ مبینہ تاوان کے نوٹ کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں اور شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ نینسی گتھری کو ان کی مرضی کے خلاف اغوا کیا گیا۔

پیما کاؤنٹی کے شیرف کرس نینوس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں تفتیشی اداروں سے تعاون کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات اس کیس پر کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ نینسی گتھری کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون کیا جائے۔

حکام کی جانب سےملزمان کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والی معلومات پر 50 ہزار ڈالر (36 ہزار پاؤنڈ) انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

’’ٹُوڈے شو‘‘ کی میزبان ساوانا گتھری نے اپنے دو بہن بھائیوں کے ہمراہ والدہ کی رہائی کے لیے جذباتی اپیل جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ کی صحت خراب ہے اور وہ اپنی ادویات کے بغیر ہیں۔

ساوانا گتھری نے کہا کہ امی سب لوگ آپ کو ڈھونڈ رہے ہیں،ہر جگہ، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آپ کے بچے اس وقت تک آرام نہیں کریں گے جب تک ہم دوبارہ ایک ساتھ نہ ہوں۔

واضح رہے کہ ساوانہ، جو اولمپکس کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے لیے میلان روانہ ہونے والی تھیں، فوری طور پر ٹکسن پہنچیں تاکہ تلاش میں شامل ہو سکیں۔