ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت: شہر بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری

بسنت: شہر بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چوہدری: بسنت موقع پر شہر بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

لاہور کےٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات ، بلڈ اور ڈسپوزایبلز کا اضافی اسٹاک پہنچا دیا گیا جبکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کیلئے خصوصی بیڈز بھی مختص کردیئے گئے ہیں۔

ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹرعمران زیدی کے مطابق کہ ایمرجنسی میں بسنت کیلئے خصوصی انتظامات مکمل ہیں ،بسنت کے دوران آنے والے مریضوں کیلئے الگ وارڈ بنایا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سروسزہسپتال میں ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس کا خصوصی ڈیوٹی روسٹر مرتب کیا گیا ہے ،بسنت فیسٹیول پر حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کر رہے ہیں ۔