سٹی42: سبزہ زار کے علاقے میں پتنگ پکڑنے کے دوران کرنٹ لگنے سے تین افراد جھلس گئے۔
زخمیوں میں باپ، چچا اور بھتیجا شامل ہیں۔ واقعے کے بعد انہیں فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں طیب، ارسلان اور سبحان شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔