ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، 200 تولہ سونا اور ڈالر چھیننے کا واقعہ، متاثرہ شہری کا بیان سامنے آگیا

کراچی، 200 تولہ سونا اور ڈالر چھیننے کا واقعہ، متاثرہ شہری کا بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے بہادر آباد میں شہری سے 200 تولہ سونا اور ڈالر چھیننے کے واقعے پر متاثرہ شہری سید معاز علی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

 اپنے بیان میں متاثرہ شہری نے کہا کہ پولیس کا 200 تولہ سونا ریکور کرنے کا بیان غلط ہے، صرف 10 فیصد سونا ملا ہے اور 90 فیصد سونا ڈاکو لے گئے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ گھر کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کررہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر 3 ڈاکو آئے، ڈاکو 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ ڈالر لے گئے۔

 واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو گھر سے 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ امریکی ڈالر لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

 بعد ازاں پولیس نے تقریباً تمام ہی زیوارت ریکور کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی ڈالرز ملزمان لے گئے ہیں۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل بھی شہر قائد میں بڑی ڈکیتی کی واردات رپورٹ ہوئی  جہاں نامعلوم ملزمان شہری سے 5 کروڑ 94 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوگئے،اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں نامعلوم ملزمان نے بلڈر سے گاڑی سمیت 5 کروڑ 94 لاکھ روپے کی رقم چھین لی، واقعے کا مقدمہ بہادرآباد تھانے میں متاثرہ بلڈر راحیل کی مدعیت میں درج کرلیا گیاتھا۔

   پولیس کے مطابق متاثرہ بلڈر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دفتر سے گاڑی میں رقم لے کر نکلا تھا کہ ناہید سپر سٹور کے قریب ایک کار میری گاڑی کے آگے آگئی، کار میں دو ملزمان موجود تھے جبکہ دو ملزمان الگ الگ موٹر سائیکل پر سوار تھے، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر مجھے اور میرے ڈرائیور کو گاڑی سے اتارا اور رقم سمیت گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔