ملک اشرف : ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں بسنت منانے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت, ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کی پٹیشن واپس لینے کی بناء پر درخواست نمٹا دی۔
عدالت نے شہری محمود شعیب کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیلِ درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت پنجاب نے لاہور میں 3روزہ بسنت منانے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم ڈی ایچ اے میں ابتدائی طور پر بسنت منانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ سیکرٹری ڈی ایچ اے نے اب ڈیفنس کے علاقے میں بسنت منانے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کے بعد درخواست زیرِ سماعت رکھنے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ عدالت نے وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بناء پر کیس نمٹا دیا۔