ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت:سیفٹی راڈ نہ لگانے پر 44 موٹر سائیکل سوار گرفتار

بسنت:سیفٹی راڈ نہ لگانے پر 44 موٹر سائیکل سوار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بسنت فیسٹیول کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لاہور پولیس کی جانب سے سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں، جس کے تحت سیفٹی راڈ نصب نہ کرنے والے 44 موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

بسنت فیسٹیول کے موقع پر لاہور پولیس نے شہر بھر میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ لاہور پولیس کے مطابق بسنت کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور ٹریفک پولیس کے ہزاروں افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ شہر کو مختلف سیکیورٹی زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں ریڈ زون میں 104، یلو زون میں 92 اور گرین زون میں 72 ناکے قائم کیے گئے ہیں۔

پولیس اہلکار روف ٹاپس، اوور ہیڈ برجز، انڈر پاسز کے علاوہ شہر کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر بھی تعینات ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ ترجمان کے مطابق ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 1300 افسران اور اہلکار بھی شہر بھر میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔