ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیشنل سیونگز سینٹر نے 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل سیونگز سینٹر لاہور میں رواں برس کی 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ پہلی کی قرعہ اندازی کے لیے تیاری مکمل کر لی گئی، تمام پاکستانی شہری اپنے اصل شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ درخواست جمع کروا کر اسٹیٹ بینک کے دفتر، کمرشل بینکوں کی مجاز برانچز اور نیشنل سیونگز سینٹرز سے پرائز بانڈز خرید سکتے ہیں۔

قرعہ اندازی میں جیتنے والےاپنی انعامی رقم کا دعویٰ اسٹیٹ بینک کے کسی بھی فیلڈ آفس، نامزد کمرشل بینک کی برانچوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے آفیشل کلیم فارم مکمل کر سکتے ہیں۔

پہلے انعام کے خوش نصیب کو 30 لاکھ روپے کی خطیر انعامی رقم ملے گی جبکہ دوسرے انعام کے لیے تین خوش نصیب ہوں گے جن میں سے ہر ایک کو 10 ،10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

اسی طرح تیسرے انعام کے لیے ایک ہزار 696 خوش نصیبوں کو منتخب کیا جائے گا اور ہر فاتح کو 18 ہزار 500 روپے کی انعامی رقم ملے گی۔

حکومت کی جانب سے ترمیم شدہ ٹیکس پالیسی کے مطابق انعامی رقم جیتنے والوں پر ان کے ٹیکس فائلر ہونے کی بنیاد پر مختلف شرحوں سے ٹیکس کا نفاذ ہو گا، فائلرز کے لئے انعامی رقم پر 15 فیصد ٹیکس نافذ ہو گا جبکہ نان فائلرز کو انعامی رقم کا 30 فیصد بطور ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی اگلی قرعہ اندازی کا انعقاد 16 فروری 2026 کو لاہور میں ہی ہوگا۔