راؤ دلشاد : لاہور میں چین کے شہر بیجنگ کے رنگ نظر آنے لگے ،سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لئے الگ راستہ مختص کردیا گیا
شہر میں بائیکر لین کے پائلٹ منصوبے کا آغاز کر دیا گیا،پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین شروع کردی گئی ،10 کلومیٹر بائیکرز لین سبز اور دیگر رنگوں سے تیار کی گئی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی ،بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک میں روانی آئے گی۔


