ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام ؛2 ملزم گرفتار

 لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام ؛2 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: رائیونڈ کے علاقے میں  جواں سالہ لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام ہوگئی  2 ملزمان گرفتار ہوگئے 
 ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم کو رائیونڈ کے نواحی علاقے سے 14 سالہ صنم کے اغوا کی کال موصول ہوئی تھی،ڈولفن ٹیم فوری طور پر متاثرہ خاندان کے پاس پہنچ گئی، تفصیلات حاصل کیں ،
ملزمان نے بچی کو صبح 4 بجے گھر سے اغوا کیا تھا،دونوں ملزمان کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ٹریس کر لیا، بچی بازیاب ہوگئی ۔ملزمان نے بچی کو قریبی بوسیدہ مکان میں بند کیا ہوا تھا،گرفتار ملزمان سعید، دلبر کا تعلق اندرون سندھ سے ہےصنم رائیونڈ کے نواحی علاقہ کی رہائشی ہے ،بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا گیا،ملزمان  کوقانونی کارروائی کیلئے تھانہ رائیونڈ کے حوالے کردیا گیا اور  مقدمہ درج کرلیا گیا