ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بعض وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے۔
محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی شعبے میں بنیادی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں، معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔