آئی جی پنجاب نے 35 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی

آئی جی پنجاب نے 35 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی
کیپشن: IG Punjab Dr. Usman Anwar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 35 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن پر دستخط بھی کردیے ہیں جس کے مطابق انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں انسپکٹر محمد عاطف تارڑ، جاوید عالم، محمد یوسف، امجد محمود، سعید اختر، شہباز احمد ہنجرا، جاوید اقبال، انصر پرویز، محمد اظہر ثاقب، شہزادہ عبدالنجیب بٹ، ریاست علی، مبین حسین بھٹی، سعید انور، میاں فیصل عزیز، طارق پرویز، زاہد حسین، رضا رؤف، فیصل مسعود بھٹی، محمد صدیق، خالد محمود، گل شیر، اعجاز احمد، سید آصف علی گیلانی، احسان الہی ظہیر، امجد حسین خان، محمد جاوید اختر، منیر احمد، کلیم احمد، ناصر محمود پنوں، عامر سلطان، اظہر اقبال، غلام مرتضٰی ڈوگر، غلام شبیر، خطیب الرحمان اور اشرف علی شامل ہیں۔