ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے والے 30 ٹیچر معطل

Election Duty, Suspended, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے والے 30 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا۔ غیر حاضر اساتذہ کو این اے 148 اور پی پی 214 میں تعیناتی کیا گیا تھا۔ اب ان کی جگہ نئے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں جن کا تعلق بھی محکمہ تعلیم سے ہے۔

ملتان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے جن سرکاری ملازموں کو الیکشن ڈیوٹی پر متعین کیا ان میں سے محکمہ تعلیم کے 30 اساتذہ الیکشن ڈیوٹی میں شریک ہونے کے لئے نہیں پہنچے۔  الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر ان 30 اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ان تمام افراد کی معطلی کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ معطل کئے جانےوالے اساتذہ کی جگہ نئے اساتذہ تعینات کردیے گئے ہیں۔ معطل کئے گئے اساتذہ کو اب محکمانہ انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔