ٹنڈوالہ یار: پی ٹی آئی کے باغی امیدوار جی ڈی اے کے حق میں دستبردار

ٹنڈوالہ یار: پی ٹی آئی کے باغی امیدوار جی ڈی اے کے حق میں دستبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹنڈوالہ یار میں تحریک انصاف کے باغی گروپ کے پی ایس 58 کے امیدوار جاوید کالرو جی ڈی اے امیدوار ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

 جی ڈی اے اُمیدوار ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی اور جاوید کالرو کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹنڈوالہ یار میں موروثی سیاست کا خاتمہ کرنے کیلئے جی ڈی اے کی مشروط حمایت کی ہے۔ پیپلز پارٹی کو جنرل انتخابات میں تاریخی شکت دیں گے، 15 سالہ دورے حکومت میں ٹنڈوالہ یار میں تباہی کی گئی، ضلع کے پیسے میں کرپشن کی ہے ہمیں چاہیے کہ تبدیلی لانے کیلئے ملکر موروثی سیاست کا خاتمہ کرنے کی نہ صرف ہم نے حمایت کی بلکہ جی ڈی اے امیدوار کے ساتھ شانہ بشانہ ورک کریں گے اور زیادہ سے زیادہ جی ڈی اے اُمیدوار کو ووٹ کاسٹ کروائے گئے تاکہ پندرہ سالہ دورے حکومت میں رہنے والوں کو شکت ہوسکے۔

 اُن کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف باغی گروپ کے ہم شکر گزار ہیں جہنوں نے ہماری حمایت کا اعلان کیا ہے. 8 فروری پیپلز پارٹی سے آزادی کا دن ہوگا جس کے بعد ٹنڈوالہ یار میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک دفعہ پھر جال بچھائیں گے، اُنہوں نے 15 سال میں صرف اور صرف آپ کا اور ہمارے پیسے میں سے کرپشن کی ہے.

واضح رہے کہ فنکشنل لیگ ڈویژن صدر ٹھاکر نزیر قائم خانی،عباس کالرو،عامر اسحاق قائم خانی،ندیم اللہ قائم خانی،عامر اسحاق قائم خانی سمیت تحریک انصاف باغی گروپ اور جی ڈی اے کے کارکنان کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔