یہ ایک دوسرے کی مخالفت کرکے عوام کی آنکھوں میں دُھول جھونگ رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

یہ ایک دوسرے کی مخالفت کرکے عوام کی آنکھوں میں دُھول جھونگ رہے ہیں، حلیم عادل شیخ
کیپشن: Haleem Adil Sheikh, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ یہ ایک دوسرے کی مخالفت کرکے عوام کی آنکھوں میں دُھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

 کراچی کی اینٹی انکروچمنٹ عدالت میں سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کیس کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹو بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا، یہ سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، نواز شریف، بلاول بھٹو اور ایم کیو ایم نورا کشتی لڑ رہے ہیں۔ بلاول کل کہہ رہے تھے کہ عوام کا سمندر ہے، ایک دن پہلے یہ شہر گٹروں کا سمندر بنا ہوا تھا، 15 برسوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔ 35 برسوں سے ایم کیو ایم حکومت کا حصہ ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ تکلیفیں برداشت کرنے کے بعد بھی جو لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے جانا تھا چلے گئے، عوام کپتان کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں، ایک دن پاکستان کی خاطر ایک دن کپتان کی خاطر سب کو نکلنا ہے۔