پرویز مشرف کی میت غسل دینے کے بعد دبئی سے کراچی کیلئے روانہ

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو غسل دینے کے بعد خصوصی طیارے پر  دبئی سے کراچی کیلئے روانہ کردی گئی آج رات کراچی پہنچائی جائے گی ۔

سابق صدر پرویز مشرف کی نمازجنازہ کل دوپہر پونے 2بجے کراچی پولوگراؤنڈملیرکینٹ میں  اداکی جائے گی۔سفارتی حکام کے مطابق دبئی قونصل خانے نے پرویز مشرف کی میت منتقل کرنے کیلئے این او سی جاری کیاتھا اور پاسپورٹ کینسل کیا تھا ۔

خیال رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف اتوار کے روز دبئی میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔ سابق صدر پرویز مشرف 11 اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے، ان کا انتقال 79 سال کی عمر میں ہوا۔

   جنرل (ر) پرویز مشرف 7 اکتوبر 1998 کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے تھے، 12 اکتوبر 1999 کو وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہٹا کر چیف ایگزیکٹو بنے اور بعد ازاں اپریل 2002 میں ریفرنڈم کراکے باقاعدہ صدر پاکستان منتخب ہوئے۔

سال 2004 میں آئین میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کے لیے پرویز مشرف باوردی صدر منتخب ہوئے، پرویز مشرف 18 اگست 2008 کو مستعفی ہوکر ملک سے باہر چلےگئے تھے۔