حافظ سعد حسین رضوی کی دعوت ولیمہ، مینیو میں کیا کیا شامل؟

Saad Hussain Rizvi (سعد حسین رضوی) marriage
کیپشن: Saad Hussain Rizvi (سعد حسین رضوی)
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی کی دعوت ولیمہ،دعوت کا اہتمام سبزہ زار کرکٹ اسٹیڈیم نزد لیاقت چوک میں کیا گیا۔
امیر ٹی ایل پی کی جانب سے ولیمہ میں ہر خاص و عام کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ دعوتِ ولیمہ مینیو میں بیف بریانی، بیف قورمہ اور سویٹ میں گاجر کا حلوہ شامل ہے، دعوت گاہ میں بچوں اور بڑے کارکنان کی کثیر تعداد کی شرکت کا سلسلہ جاری ہے۔  امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کی پنڈال میں آمد پر لبیک یارسول اللہ کی صدائیں۔ حافظ سعد رضوی مہمانوں کے پاس جا کر مصافحہ کررہے ہیں۔
دعوت گاہ کے اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، دعوت گاہ میں داخلہ کیلئے تین سے چار مقامات پر چیکنگ درکار ہے۔  وی وی آئی پی مہمانوں اور عام شرکاء کیلئے دو گیٹ مختص کئے گئے ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کے خادم سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer