بچوں کیلئے خوشخبری، زیر تعلیم بچوں کو فیل کرنے پر پاپندی عائد

بچوں کیلئے خوشخبری، زیر تعلیم بچوں کو فیل کرنے پر پاپندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو:پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو فیل کرنے پر پاپندی عائد کر دی۔ سکول میں زیر تعلیم سو فیصد بچوں کو اگلی جماعت میں پرموٹ کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو فیل کرنے پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔ پیف نے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی اگلی جماعت میں پرموشن کی نئی پالیسی جاری کر دی ہے۔

 پیف نے اپنے پارٹنر سکولز کے ہیڈ ماسٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ زیر تعلیم بچوں کو فیل کرنے مجاز نہیں ہوں گے۔ نرسری، پریپ اور کلاس ون کے 100 فیصد بچوں کو اگلی جماعت میں پرموٹ کرنا ہوگا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنی نئی پالیسی میں یہ بھی کہا ہے کہ دوسری جماعت سے لے کر 8 ویں جماعت تک صرف 5 فیصد بچوں کو فیل کرنے کی اجازت ہوگی۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق بچوں کو فیل کرنے پر سکول کے پرنسپل کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

 یہ پالیسی تعلیمی سال 2018ء سے 2019ء کے سیشن میں نافذ کر دی گئی ہے۔