ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے شیخ زاید اسپتال لاہور میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کا حکم دے دیا

وزیراعظم نے شیخ زاید اسپتال لاہور میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ زاید اسپتال لاہور میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ 

وزیراعظم انسپیکشن کمیشن نے اسپتال انتظامیہ سے 8 دسمبر کو بریفنگ طلب کر لی۔ جس کے بعد اسپتال میں انتظامی و مالی بدانتظامی کی شکایات پر جامع تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔ چیئرمین و ڈین کے اختیارات کی واپسی اور عارضی انتظام پر بھی سوالات اٹھا دیے گئے۔ اس کے علاوہ اسپتال کے مالی بحران، واجبات اور اہم طبی سہولیات پر اثرات کی بھی جانچ ہوگی۔ 

ریڈیالوجی، ڈائیگناسٹکس اور کریٹیکل کیئر سروسز کی خرابی کی وجوہات طلب کرلی گئیں، ساتھ ہی تقرریوں، پوسٹنگز، ترقیوں اور مبینہ جانبداری کی بھی تحقیقات شروع کردی گئیں۔اس کے علاوہ نرسنگ ایڈمیشنز 2021–22 میں مبینہ غیر قانونی ادائیگیوں کی چھان بین، اور ادویات، کینٹین، انجینئرنگ کے ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر کی طویل بندش پر بھی PMIC نے وضاحت طلب کر لی۔ متعلقہ افسران کے نام اور CNIC نمبرز وزیراعظم آفس کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔