سٹی 42 : راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں ٹک ٹاکر خاتون کے بال کاٹنے کے کیس میں عدالت نے ملزم انیس عرف درانی اور جلیل خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نےملزمان کو 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
ملزم انیس خان عرف درانی اور جلیل خان کو گزشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا تھا۔ ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ صوفیہ ملک نے منظور کی تھی۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف 25 نومبر کو تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، ملزمان کی ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔