سٹی 42 : شہرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 265 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک خاتون جاں بحق، 298 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 91شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 207معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔