ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورمیں سوشیو اکنامک سروے کی ڈیوٹی نہ دینے والے اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری

لاہورمیں سوشیو اکنامک سروے کی ڈیوٹی نہ دینے والے اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہورمیں سوشیو اکنامک سروے کی ڈیوٹی نہ دینے والے سینکڑوں اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ 

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سینکڑوں اساتذہ کو غیرحاضری پر شوکازنوٹس جاری کردیا، غیرنصابی ڈیوٹیوں پر پابندی کے باوجود غیر حاضر اساتذہ کی جواب طلبی کرلی گئی۔ 

دوسری جانب سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ اساتذہ بچوں کو پڑھائیں یا غیرنصابی ڈیوٹیاں سرانجام دیں، میٹرک کے پیپرز میں چند ماہ باقی ہیں اور اساتذہ سروے ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ اساتذہ کو انتقامی کارروائیوں کی بجائے ان کی غیرنصابی ڈیوٹیاں ختم کی جائیں۔