ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے خوشخبری!عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، آج فی تولہ قیمت کتنی گرگئی؟

عوام کیلئے خوشخبری!عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، آج فی تولہ قیمت کتنی گرگئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اشرف خان :سونے کی قلابازیاں، کبھی مہنگا تو کبھی سستا ، مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج کمی آگئی ۔

 آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین نرخ کے مطابق 24 قیراط سونا فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے کمی سے 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک ہزار 972 روپے کمی سے 3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

 آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 22 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 808 روپے کمی سے3 لاکھ 47ہزار 504 کی سطح پر آگیا ہے۔

 24 قیراط 1 تولہ چاندی 6 ہزار 72 روپے ہے جبکہ 24 قیراط 10 گرام چاندی 5,205 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

 عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر کمی سے 4 ہزار 198 کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی قیمت  58.00 امریکی ڈالر پر برقرار ہے ۔