جمال الدین :سابق صوبائی وزیرمیاں محمودالرشید کے 3بھائیوں کیخلاف مقدمہ، عدالت نےمیاں محمودالرشیدکے 3بھائیوں کی عبوری ضمانت کافیصلہ سنادیا۔
ملزم میاں مصطفی رشید ، میاں حامد رشید ، میاں ضیارشید عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نےتینوں بھائیوں کی عبوری ضمانت کنفرم کرنےکاحکم دےدیا۔
عدالت نےملزمان کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد جمیل نے فیصلہ سنایا۔
ملزمان نے گرفتاری سے ڈر سے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے ملزمان کیخلاف تفتیشی رپورٹ پیش کی، مدعی فریق کی جانب سے آفتاب مصطفی ایڈووکیٹ بھی پیش ہوئے۔