ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون کو جنات لے گئے، فوزیہ بی بی کی بازیابی پنجاب پولیس کے لیے معمہ بن گئی

خاتون کو جنات لے گئے، فوزیہ بی بی کی بازیابی پنجاب پولیس کے لیے معمہ بن گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : چھ سال قبل اغوا ہونیوالی خاتون فوزیہ بی بی کی بازیابی کا معاملہ، بازیابی پنجاب پولیس کیلئے ایک پیچیدہ معمہ بن گئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم 11 دسمبر کو کیس کی سماعت کریں گی ،درخواستگزار خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی بیٹی کو ’’جنات‘‘ لے گئے ہیں ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سائلہ حمیداں بی بی کی درخواست پر بطور ریگولر کیس سماعت کریں گی۔ سینیئرپولیس افسران پیشرفت رپورٹ کیساتھ ہوں گے ۔ درخواستگزارحمیداں بی بی نے مؤقف اختیار کر رکھا ہےکہ اس کی بیٹی فوزیہ بی بی کو 2019 میں اغوا کیا گیا تھا، تاہم پولیس تاحال اسے بازیاب نہیں کر سکی۔ فوزیہ بی بی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کیا گیا تھا، جس میں مغویہ کے شوہر اور ساس کو نامزد کیا گیا ہے۔ حیران کن طور پر درخواستگزارخاتون کے بیانات میں یہ دعویٰ بھی سامنے آ چکا ہے کہ اس کی بیٹی فوزیہ بی بی کو "جنات لے گئے ہیں"۔ جس پر عدالت نے شدید اظہار تشویش کیا تھا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اس کیس میں دو مرتبہ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہو چکے ہیں اور ہر بار مغوی کی بازیابی کیلئے مزید مہلت طلب کی۔

 

Ansa Awais

Content Writer