ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قوانین کا نفاذ !ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں 911 فیصد اضافہ ریکارڈ 

قوانین کا نفاذ !ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں 911 فیصد اضافہ ریکارڈ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی:علی ساہی:پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ، صرف پانچ روز میں 7 لاکھ 80 ہزار شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ٹریفک قوانین پر سختی کے نتیجے میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں 911 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعدادوشمار کے مطابق 3 لاکھ 72 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جبکہ 1 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔

اسی طرح 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروائی، اس کے علاوہ 56 ہزار سے زائد شہریوں نے گمشدہ لائسنس دوبارہ حاصل کیے۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی سختی نے شہریوں میں قانونی تقاضوں کی پاسداری کا رجحان بڑھایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لائسنس سنٹرز پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور میرٹ و شفافیت کے تحت لائسنسوں کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے۔