فاران یامین :لاہور کے علاقے چوہنگ میں سی سی ڈی پولیس کی ٹیم کے مبینہ مقابلے کے دوران زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم ملزم آصف کو تفتیش کے لیے چوہنگ لے کر گئی جہاں اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا, فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست آصف اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر موقع پر ہلاک ہو گیا۔
پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم منشیات فروشی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔