چڑیا گھر میں ٹائیگرز کے حملے سے شہری جاں بحق ، محسن نقوی نےواقعہ کا نوٹس لے لیا

 چڑیا گھر میں ٹائیگرز کے حملے سے شہری جاں بحق ، محسن نقوی نےواقعہ کا نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورنایاب: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بہاولپور کے چڑیا گھر میں ٹائیگرز کے حملے سے شہری کے جاں بحق کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔ واقعہ کی تحقیقات اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔
 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیکرٹری وائلڈ لائف اور کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے ،وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے والے عملے کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے چڑیا گھروں کا سیکورٹی آڈٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔

وزیراعلی نے چڑیا گھر کی سیر کے لئے آنے والے بچوں اور شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔