ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

8 فروری کو قوم ایسے فیصلے کرےکہ دوست ممالک کے تعاون سے معیشت کو آگے لے جاسکیں،احسن اقبال

8 فروری کو قوم ایسے فیصلے کرےکہ دوست ممالک کے تعاون سے معیشت کو آگے لے جاسکیں،احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو، کہا 8 فروری کو قوم ایسے فیصلے کرےکہ دوست ممالک کے تعاون سے معیشت کو آگے لے جاسکیں،چیف الیکشن کمشنر واضح طورپرکہہ چکے الیکشن شیڈول آٹھ فروری سے 54 دن پہلے جاری کیاجائیگا۔
 تفصیلات کے مطابق احسن اقبال احسن اقبال نے عظمیٰ بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکی جہاں ان کا کہنا تھا کہ قوم ہمیں منتخب کرے تاکہ جس طرح پہلے دہشتگردوں کا سر کچلا مستقبل میں بھی بلوچستان میں خوشحالی کا دور قائم کر سکیں، بلوچستان کی 16 قومی اور51 صوبائی اسمبلی کی جنرل سیٹس کےلئے 100سے زائد امیدواروں کے انٹرویو کیے گئےہیں۔بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، سیاسی وسازشی عناصر کی طرف سے پاک فوج اور سکیورٹی اداروں پر حملے بلوچستان کی ترقی پر حملے ہیں۔

انہوں نےمزید کہامسلم لیگ ن کی جب بھی حکومت آئی تو نوازشریف نےلوگوں کی معاشی حالت مضبوط کی۔ہربارمسلم لیگ ن کی حکومت کو توڑا جاتا رہا، جس سے ترقیاتی منصوبے ادھورے رہے۔ 8 فروری کو قوم ایسے فیصلے کرےکہ دوست ممالک کے تعاون سے معیشت کو آگے لے جاسکیں۔آئندہ انتخابات میں ن لیگ بلوچستان سےبھی اکثریت حاصل کرے گی۔