ویب ڈیسک: سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں 9 ڈالر کی کمی سے سونا 2048 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1 تولہ سونا 1300 روپے کمی سے 2 لاکھ 18 ہزار 100 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے میں 1114 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 86 ہزار 986 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ 1 تولہ چاندی 2600 روپے پر برقرار ہے۔