(ویب ڈیسک)وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں،آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ غوث پاشا نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تھی تو ڈیفالٹ کا خطرہ موجود تھا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آن لائن بات چیت جاری ہے، دوست ممالک کو قرضوں کی ادائیگی رول اوور کی جارہی ہے، دیگر قرضوں کی ادائیگی کیلئے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں،سیلاب سے بحالی اور تعمیر نو کیلئے 16 ارب ڈالر درکار ہیں، تعمیر نو میں کئی سال کا عرصہ لگے گا، پاکستان کو اگلی اس وقت ملے گی جب آئی ایم ایف بورڈ منظوری دے گا، عالمی بینک، اے ڈی بی سمیت دیگر اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے، معاشی محاذ پر سب ٹھیک نہیں، پریشانی ضرور ہے، تاہم ایسا بحران نہیں کہ کوئی گڑ بڑ ہونے جارہی ہے۔
وزیر مملکت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس وسائل ہیں، قرضے بروقت واپس ادا کریں گے، روس سے سستے تیل کی خریداری اور سرمایہ کاری کیلئے بات کر رہے ہیں، مختلف شعبوں میں جوائنٹ وینچر کی بھی تجویز ہے۔