ہربنس پورہ فائرنگ واقعہ میں نیاموڑ

ہربنس پورہ فائرنگ واقعہ میں نیاموڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( فہد علی ) ہربنس پورہ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے مبینہ ڈکیت کے قتل اور ایک کے زخمی ہونے کے معاملہ میں نیا موڑ آگیا۔ مقتول سومی ملک کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ہربنس پورہ میں فائرنگ کے باعث ایک شخص کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کے معاملہ پر مقتول سومی ملک کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ تھانہ ہربنس پورہ میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں مدعیہ کے بیان کے مطابق چار دسمبر کی شام بھانجا عاطف آیا اور بولا کہ میری بہن کا اپنے دیور سے جھگڑا ہو گیا ہے، جس کے بعد عاطف ملک، سومی کو اپنے ہمراہ لے کر نو بجے گھر سے گیا، اگلے روز صبح اطلاع ملی کہ کسی بندے نے فائرنگ کرکے سومی کو قتل کیا ہے اور عاطف بھی زخمی ہوا ہے جسے سروسزہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والے سومی ملک اور زخمی عاطف ملک کو ڈکیت قرار دیا تھا لیکن تاحال پولیس مقتول کا کوئی کریمینل ریکارڈ سامنے نہیں لاسکی۔