عہدے سنبھالتے ہی کمشنر لاہور ان ایکشن

عہدے سنبھالتے ہی کمشنر لاہور ان ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) کمشنر لاہور سیف انجم نے شہر کو بہتر بنانے کے لئے ترجیحات طے کرلیں، کہتے ہیں لاہور شہر کی خوبصورتی، تجاوزات کا خاتمہ، ٹریفک مسائل کا حل اولین ترجیحات ہوں گی۔

نئے تعینات ہونے والے کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔ سٹی فور ٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے سیف انجم نے کہا کہ دیہی اور شہری ریونیو ریکارڈ کے مسائل بھی حل کروں گا۔ سیف انجم نے کہا کہ لاہور کو ادبی شہر کا درجہ حاصل ہوگیا ہے اس پر بھی کام کریں گے۔

کمشنر لاہور سیف انجم کا کہنا تھا کہ شہر سے منڈیاں، رم مارکیٹ، لاری اڈا باہر منتقل کرنا بھی اہم ذمہ داری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بطور ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل بھی اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کرنے کی کوشش کریں گے اور شہر کو تجاوزات سے پاک اور خوبصورت بنائیں گے۔