میڑک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے والے طلباء الرٹ ہو جائیں

میڑک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے والے طلباء الرٹ ہو جائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) تعلیمی بورڈز کا بڑا فیصلہ، میڑک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے والے طلباء الرٹ ہو جائیں، امتحانات میں طلباء کو پرچہ حل کرنے کے لیے اضافی جوابی کاپیاں نہیں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے جوابی کاپیوں میں صفحات کم کر دیے گئے ہیں اور طلباء کو پرچہ حل کرنے کے لیے اضافی شیٹیں بھی فراہم نہیں کی جائیں گی۔ پنجاب بورڈزآف چیئرمینز کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ میڑک اور انٹرمیڈیٹ کی امتحانی شیٹوں کو آئندہ سال سے تبدیل کر دیا جائے گا اور طلباء کو امتحان کے دوران اضافی جوابی کاپی فراہم نہیں کی جائے گی۔

میٹرک کے پرچوں کیلئے جوابی کاپیوں کے صفحات  کی تعداد  کم کر کے 24  کر دی گئی ہے  جبکہ  انٹرمیڈیٹ کے  پرچوں کیلئے  جوابی کاپیوں کے صفحات  کی تعداد  کم کر کے 32 کر دی گئی۔ نئی جوابی کاپی میں دائیں و بائیں اطراف میں لگے حاشیے بھی ختم کر دیے گئے ہیں اور صفحات پر درج لائنز کے درمیان فاصلہ کم کر دیا گیا ہے۔

 تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے ان امتحانات میں میڑک کی جوانی کاپی کے صفحات پہلے 36 جبکہ میڑک کے 28 صفحات پر مشتمل جوابی کاپی ہوتی تھی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں نئی جوابی کاپیوں کا اطلاق 2019ء کے امتحان میں ہی ہوگا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں میڑک و انٹرمیڈیٹ امتحان میں 24 لاکھ طلباء شرکت کرتے ہیں جبکہ لاہور میں مجموعی طور پر ان طلباء کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہوتی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer