ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر ملکیوں کو ایئرپورٹ پر ہی سیکیورٹی ملے گی، فیصلہ ہوگیا

غیر ملکیوں کو ایئرپورٹ پر ہی سیکیورٹی ملے گی، فیصلہ ہوگیا
کیپشن: City42 - Lahore Airport Security
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی): غیر ملکیوں کواب ائیر پورٹ پر ہی سیکیورٹی کی سہولت مل سکے گی۔ پولیس نے سیکیورٹی اور ڈیٹا مرتب کرنے کے لیے ائیرپورٹ پر 2 کاﺅنٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کے احکامات پر ائیرپورٹ پر ہی غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ فیصل علی رانا نے کہا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ایئر پورٹ پر 2 کاﺅنٹرز بنائے جائیں گے۔ ایک کاﺅنٹر ائیرپورٹ کے اندر ایف آئی اے کے کاﺅنٹر کے ساتھ ہوگا۔ جہاں غیرملکیوں کا ڈیٹا مرتب کر کے ایک کارڈ جاری کیا جائے گا۔ باہر بنے کاﺅنٹر سے غیر ملکیوں کو سیکیورٹی دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 30 سے 35 اہلکار ایئرپورٹ پرموجود ہوں گے۔ جنہیں غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ 15 روز میں کاﺅنٹرز بنا دئیے جائیں گے۔ غیرملکیوں کو فول پروف سیکیورٹی اور انکا ڈیٹا پنجاب پولیس کے پاس براہ راست جمع ہو سکے گا۔