ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاسپورٹ دفاتر سے ایجنٹ اور ٹاؤٹ مافیا کے مکمل خاتمے کیلئے اہم فیصلہ

پاسپورٹ دفاتر سے ایجنٹ اور ٹاؤٹ مافیا کے مکمل خاتمے کیلئے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر سے ایجنٹ اور ٹاؤٹ مافیا کے مکمل خاتمے کے لیے ایف آئی اے کے ساتھ مؤثر کارروائی کرنےکا حکم دے دیا۔ 

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی زیرِ صدارت زونل ہیڈز کا اہم آن لائن اجلاس ہوا، جس میں پاسپورٹ دفاتر کو ماڈل دفاتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر سے ایجنٹ اور ٹاؤٹ مافیا کے مکمل خاتمے کے لیے ایف آئی اے کے ساتھ مؤثر کارروائی کرنےکا حکم دے دیا۔ 

ڈائریکٹر جنرل نےتمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس فیس ادائیگی نظام کی آگاہی ویڈیوز اور ہوم ڈیلیوری سروس کے بینرز نمایاں کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ غیر وصول شدہ پاسپورٹس کے درخواست گزاروں سے فوری رابطہ کر کے بروقت ترسیل یقینی بنانے کی ہدایت اور تجدیدِ پاسپورٹ درخواستیں ترجیحی بنیاد پر پراسیس کرنےکی ہدایت بھی کی گئی۔