ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ ایف نے قومی ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل بڑا ریلیف دیدیا

پی ایچ ایف نے قومی ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل بڑا ریلیف دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی ایچ ایف نے قومی ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل بڑا ریلیف دے دیا۔ 

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز کو 2 کروڑ روپے فارن ڈیلی الاؤنس کی پیشگی ادائیگی۔ پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں اور کوچز کے بینک اکاؤنٹس میں ڈی اے منتقل کردیا۔ اس کے علاوہ بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فضائی ٹکٹس، رہائش، طعام اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم ہوگی ۔ 

صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو صرف کھیل پر توجہ دینی چاہیے، ٹیم کی فلاح و بہبود اور سہولیات فیڈریشن کی اولین ترجیح ہے، 2 کروڑ روپے کی پیشگی ادائیگی ٹیم کو بہترین سہولیات کی فراہمی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت اقدامات سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے ۔ 

ایف آئی ایچ مینز  ہاکی ورلڈ کپ 15 اگست سے 30 اگست تک کھیلا جائے گا ۔