ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکسپریس وے کو موٹروے ڈیکلیئر کریں گے،وزیرداخلہ محسن نقوی

ایکسپریس وے کو موٹروے ڈیکلیئر کریں گے،وزیرداخلہ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی نے ا ایکسپریس وے سروس روڈ منصوبے کا دورہ کیا ۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ اسلام آباد کا مین علاقہ ہے لیکن سڑک کی حالت خستہ تھی،یہ ایک سال کا منصوبہ ہے، 9کلو میٹر سے کچھ لمبی سڑک ہوگی،کوشش ہوگی کہ جلد از جلد منصوبے کو مکمل کریں۔ انہوں نے کہا فیصل مسجد اور کشمیر چوک پر فلائی اوور بنے گا، سی 14سیکٹر کو مکمل کرلیا ،دیگر سیکٹرز کو بھی جلد مکمل کرلیں گے۔ایکسپریس وے کو موٹروے ڈیکلیئر کریں گے،سی ڈی اے کا عملہ قبضہ کرانے میں خود شامل رہا ہے۔

محسن  نقوی نے کہا ڈیمز پر کام کررہے ہیں ،شاہدرہ اور دوتارہ ڈیم پر کام کرنے لگے ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی کو چیئرمین سی ڈی اے  نے  منصوبے پر بریفنگ دی ۔ وزیر داخلہ نے  مقررہ وقت میں سروس روڈ منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔