( امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے کراچی صدر میں مالک اور کرایہ دار کے تنازع سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کرایہ دار کو چھ ماہ کے اندر رہائشی فلیٹ خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس عقیل احمد عباسی نے آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا کہ مالک کو اپنی جائیداد استعمال کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے اور وہ اس حوالے سے کرایہ دار کی خواہش یا رضامندی کا پابند نہیں۔
جسٹس عقیل احمد عباسی نے 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا،فیصلے میں کہاگیا کہ طے شدہ اصول ہے مالک اپنی ضرورت کا واحد منصف ہے،موجودہ کیس میں مالک کا جائیداد استعمال کیلئے بیان حلفی دینا ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔
سپریم کورٹ نے کرایہ دار کو چھ ماہ میں رہائشی فلیٹ خالی کرنے کا حکم دے دیا،کیس میں کرایہ دار نے عمارت میں ایک سے زائد فلیٹس خالی ہونے کا مؤقف اپنایا تھا.
ہائیکورٹ نے مالک کے دیگر فلیٹس خالی ہونے پر کرایہ دار کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔