ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 113 ڈالر اضافے کے بعد 4,268 ڈالر فی اونس ہوگئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔

 آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 9 ہزار 688 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 85 ہزار 147 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

 اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ چاندی 35 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 659 روپے تک پہنچ گئی۔

 واضح رہے کہ دو روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 21 ہزار 300 روپے بڑھ چکی ہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer