ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی سی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ، دو اہلکار زخمی

ڈی سی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ، دو اہلکار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈی سی جنوبی وزیرستان اپر عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملہ ہوا، نامعلوم مسلح افراد نے کوٹ اڈانہ کے قریب ڈی سی اور  اے ڈی سی ایف اینڈ پی کی گاڑی پر حملہ کیا۔حملے میں ڈی سی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی محفوظ رہے تاہم فائرنگ سے محرر  اے ڈی سی اعجاز اور ایک پولیس اہلکار گل نواز زخمی ہوا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اے ڈی سی اور دیگر  کے ہمراہ لدھا سے مکین جا رہے تھے۔اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ حملے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او ارشد خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر اور دیگر عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔