ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7 ماہ کے دوران لاہورکے مختلف علاقوں میں 204 افراد قتل

7 ماہ کے دوران لاہورکے مختلف علاقوں میں 204 افراد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کی وارداتیں جاری ہیں رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں 204 افراد قتل ہوئے
ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے 5 جبکہ اقدام قتل کے 414 مقدمات درج کئے گئے،پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی 3 وارداتوں کیساتھ صدر ڈویژن سرفہرست  رہا ، سٹی ڈویژن میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے،

پولیس ریکارڈ کے مطابق قتل کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 45 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،صدر ڈویژن قتل کی 44 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،کینٹ ڈویژن قتل کے 39 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،سٹی ڈویژن میں 32، سول لائنز اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 22، 22 افراد قتل ہوئے
اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 120 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،ماڈل ٹاؤن ڈویژن اقدام قتل کی 82 وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا،سٹی ڈویژن اقدام قتل کے 76 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن میں 72، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اقدام قتل کے 38 مقدمات درج ہوئے۔سول لائنز ڈویژن میں 7 ماہ میں اقدام قتل کی 26 وارداتیں ہوئیں۔